Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
111 - 195
مضمون یاد دلانے والا ہے۔(1)
حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیہِ رَحۡمَۃُ اللہِ الۡقَوِی اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: اگر کاتب قلم کو کان سے لگائے رکھے تو اسے وہ مقصد یاد رہے گا جو اسے لکھنا ہے۔بہتر یہ ہے کہ قلم داہنے کان پر رکھے اللہ تعالٰی نے ہر چیز میں کوئی تاثیر رکھی ہے،قلم کان میں لگانے کی یہ تاثیر ہے کہ اسے مضمون یاد رہتا ہے۔(2)
یاد کرلینے کے بعد قابلِ لحاظ اُمُور
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کوشش ،لگن اور محنت کے ساتھ کوئی بھی چیز یاد ہوتی ہےلیکن ضرورت پڑنے پر اگر وہ مواد(data)ذہن سے اتر جائے تو بے حدافسوس بھی ہوتا ہے۔کسی بات کو یاد کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا اسے اپنے ذہن میں محفو ظ رکھنامشکل ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّدرج ذیل مدنی پھولوں پر عمل بےحد مفید ثابت ہوگا۔
(۱)تیز تر نظر ثانی کی عادت بنائیں:
یادداشت میں کسی بات کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … ترمذی،کتاب الاستئذان،باب ماجاء  فی تتریب الکتاب، ۴/۳۲۷، حدیث:۲۷۲۳
2 … مراۃ المناجیح،۶/۳۳۴