Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
44 - 79
گناہوں سے مجھ کو بچا یا اِلٰہی           بُری عادتیں بھی چُھڑا یا اِلٰہی(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
13- درود  و سلام
حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ایک دن حُضُور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے اور بشاشت چہرۂ اَقْدَس میں  نُمایاں تھی ، اِرشَاد فرمایا :  میرے پاس جبریل آئے اور کہا :  آپ کا ربّ فرماتا ہے :  کیا آپ راضی نہیں  کہ آپ کی اُمَّت  میں  جو کوئی آپ پر دُرُود بھیجے ، میں  اس پر 10 بار دُرُود بھیجوں  اور جو کوئی آپ پر سلام بھیجے ، میں  اس پر 10 بار سلام بھیجوں   ۔ (2)
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! درود و سلام کے بے شُمار فضائل ہیں اور ہمارے بزرگ بارگاہِ رِسَالَت میں با اَدَب کھڑے ہو کر ہدیۂ دُرُود و سلام پیش فرمانے کو اچھا ہی نہیں جانتے بلکہ خود ایسا کیا بھی کرتے تھے ۔  جیسا کہ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہ مُفْتی محمد امجد علی اَعْظَمِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بہارِ شَریعَت میں فرماتے ہیں :  بَوَقْتِ ذِکْرِ وِلادَت قیام کیا جاتا ہے یعنی کھڑے ہو کر دُرُود و سلام پڑھتے ہیں ، عُلَمائے کرام نے اس قیام کو مُسْتَحْسَن (یعنی اَچھّا) فرمایا ہے ۔  کھڑے ہو کر صلوٰۃ وسلام پڑھنا بھی جائز ہے ۔ (3)اور ان کے مُتَعَلِّق مَنْقُول ہے کہ آپ کا یہ مَعْمُول تھا کہ بعد نَمازِ جُمُعَہ بِلا ناغہ 100 بار دُرُودِ رَضویَّہ (یعنی صَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِـهٖ صَلَّی



________________________________
1 -      وسائِلِ بخشش(مرمّم) ، ص۱۰۰
2 -       نسائی ، کتاب السهو ، باب الفضل فی الصلاة علی النبی ، ص۲۲۲ ، حدیث:۱۲۹۲
3 -      بہار شریعت ، مجالس خیر ، ۳ /۶۴۵