Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
1 - 79
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہفتہ وار اجتماع
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رِسالہ اوّل تا آخر پڑھ لیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید دِینی و تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
بلند آواز سے دُرود و سلام پڑھنے کی فضیلت
ایک شخص کو اِنْتِقَال کے بعد اُس کے پڑوسی نے جنّت میں دیکھا تو پوچھا : یہ مَقام کیسے حاصِل ہوا؟ اُس نے بتایا : میں ایک اِجْتِمَاع میں شریک ہوا ، جہاں ایک مُحَدِّثْ صاحِب نے دورانِ بیان اِرشَاد فرمایا :  جو شخص رسولِ پاک ، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بُلند آواز سے دُرُود شریف پڑھے ، اُس پر جنّت واجِب ہو جاتی ہے ۔  یہ سُنّتے ہی میں نے فوراً بُلَند آواز سے دُرُودِ پاک پڑھا ، مجھے دیکھ کر شرکائے اِجْتِمَاع بھی زور زور سے دُرُودِ پاک پڑھنے لگے ۔  اس عَمَل یعنی بُلَند آواز سے دُرُودِ پاک پڑھنے کے سَبَب اللہ پاک نے میری اور سارے شرکائے اِجْتِمَاع کی مَغْفِرَت فرما دی ۔ (1)
نبی کی شان میں ہو جس قدر درود پڑھو 	مُحِبّو پاؤ گے جَنَّت میں گھر درود پڑھو
خُدا تو بھیجے ہے صَلُّو وَ سَلِّمُو کا خطاب	تم ایسے بیٹھے ہو کیوں بے خبر درود پڑھو (2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -      نزھة المجالس ، باب فضل الصلاة والتسلیم...الخ ، ص ۳۴۹ مفھومًا
2 -      نورِ ایمان ، ص ۵۶