جواب : رِضائے الٰہی ، حُصُولِ عِلْمِ دین وغیرہ مزید اچھی اچھی نیتیں بھی کی جا سکتیں ہیں ، جتنی نیتیں زیادہ اتنا ثواب زیادہ۔
سوال 3 : لیٹ کر مدنی مُذاکَرَہ دیکھنا یاسُننا کیسا؟
جواب : سُن سکتے ہیں۔ البتہ ! اگرمجبوری نہ ہوتو حَتَّی الْاِمْکَان دوزانو بیٹھ کراہم مدنی پھول لکھتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کرنی چاہیئے ، اس دوران موبائل فون بند ( Off) یا ( Silent Mode) پر ہونا چاہئے ۔
سوال 4 : پہلا آن ائیر( On-air) مَدَنی مُذاکَرَہ مَدَنی چینل پر کب ہوا؟
جواب : پہلا مدنی مذاکرہ قمری تاریخ کے اِعْتِبَار سے 20 رَمَضَانُ الْمُبَارَک 1429ھ بمطابق 19ستمبر 2008ء کو مدنی چینل پر آن ائیر ہوا تھا۔
سوال 5 : مَدَنی چینل سے پہلے کے مَدَنی مذاکرے کیا آڈیو یا تحریری صُورَت میں موجود ہیں ؟
جواب : جی ہاں ! دعوتِ اسلامی کا عُلَما پر مُشْتَمِل شعبہ الْـمَدِیْنَةُ الْعِلْمِیَّه اس پرتحریری رسائل کی ترکیب کر رہا ہے ، جبکہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( Website) ()سے مُکَمَّل اور مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے بعض مدنی مذاکرے وی سی ڈی ( آڈیو ) کی شَکْل میں حاصِل کئے جا سکتے ہیں۔
________________________________
1 - دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے: www.dawateislami.net. ۔ نیز یاد رکھئے کہ یہ ایڈریس دعوت اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ ہر کتاب اور رسالے کے آخر میں بھی دیا گیا ہوتا ہے۔