اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
درود شریف کی فضیلت
ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیمار ہو گئے ، بَہُت عِلاج کروایا مگر شِفا نہ مل سکی ، اسی حَالَت میں چھ۶ مہینے گزر گئے ۔ ایک دِن اسے پتا چلا کہ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ شبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس کے مَـحَل کے پاس سے گزر رہے ہیں تو اس نے انہیں اپنے پاس تشریف لانے کی درخواست کی۔ جب آپ تشریف لائے تو اسے دیکھ کر اِرشَاد فرمایا: فِکْر نہ کرو اللہ پاک کی رَحْمَت سے آج ہی آرام آجائے گا۔ پھر آپ نے دُرُودِ پاک پڑھ کر بادشاہ کے جِسْم پر ہاتھ پھیرا تو وہ اُسی وَقْت تَنْدُرُسْت ہو گیا۔ (1)
ہر دَرْد کی دوا ہے صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّد
تعویذِ ہر بلا ہے صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّد
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طلب علم کے خواہاں
حضرتِ سیِّدُنا ابو صالِح رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی ( عِلْمِ دین پر مَبْنِی) ایک ایسی مَـجْلِس دیکھی ، جس پر اگر سارے
________________________________
1 - راحت القلوب( فارسی) ، ص۵۰