پابندِ روزہ بننے کے لئے
٭ پیٹ کا قفلِ مدینہ لگائیے ۔ ٭ پان گٹکا، سگریٹ نوشی اور ہر قِسْم کی مُضِرِّ صِحَّت ( Harmful to health ) چیز اِسْتِعْمَال کرنے کی عادت سے پیچھا چھڑائیے ۔ ٭ نیک پرہیزگار، روزہ دار لوگوں کی صُحْبَت اِخْتِیار کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! خود بھی روزہ دار بننے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ دل سے مال جَمْع کرنے کی حِرْص کا خاتِمہ کیجئے ۔ ٭ روزہ رکھنے کے فَضَائِل وبَرَکات اور فرض روزہ نہ رکھنے کے عذابات کا مُطَالَعہ کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! روزوں کی پابندی کا ذِہْن بنے گا ۔
مَدَنی مشورہ: روزے کے فَضَائِل ومَسَائِل کے مُتَعَلِّق تفصیلی مَعْلُومات جاننے کے لئے شَیْخِ طَریْقَت ، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کی کِتاب ”فیضانِ رَمَضان“ ( تَخْرِیج شُدہ ) کا مُطَالَعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
کھانا کھانے سے پہلے کی دُعا
بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ يَاحَیُّ يَا قَیُّوْمُ
ترجمہ: اللہ پاک کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نُقْصان نہیں پہنچا سکتی، اے ہمیشہ زندہ وقائم رہنے والے ۔(1)
________________________________
1 - كنز العمال ، كتاب المعيشة والعادات ، ١٥ / ١٠٩ ، حديث: ٤٠٧٩٢ ومدنی پنج سورہ ، ص۲۰۵.