Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
3 - 645
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتاب پڑھنے کی نیّتیں  
’’خیرالانام پر لاکھوں  سلام‘‘کے 21حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی21 نیّتیں ۔
	فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌمِنْ عَمَلِہِ۔یعنی  مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب  نہیں   ملتا۔
			(۲) جتنی اچّھی نیّتیں  زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
	(1) ہربارحَمدو(2 )صلوٰۃاور(3)تعوُّذو(4 )تَسمِیہ سے آغاز کروں  گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں  نیّتوں  پر عمل ہوجائے گا) ( 5) محفل میں  بلند آواز سے دُرُودِ پاک پڑھ کردوسروں  کو اس کی ترغیب دلاؤں  گا۔(6)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں  گا۔ (7) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (8) قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں  گا( 9) قراٰنی آیات اوراَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں  گا۔( 10) جہاں  جہاں  ’’اللّٰہ‘‘کا