Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
4 - 645
 نام پاک  آئے گا  وہاں   ’’عَزَّوَجَلَّ ‘‘ اور (11) جہاں  جہاں  ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں ’’صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم‘‘پڑھوں  گا۔ (12) شرعی مسائل سیکھوں  گا۔(13)جو  نہیں   جانتے ا نہیں   سکھاؤں  گا۔ (14) اپنے ذاتی نسخے پرعِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں  گا۔( 15)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علمائے کرام سے پوچھ لوں  گا۔ (16) دوسروں  کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں  گا۔ (17)خود بھی دُرُودِ پاک کی عادت بناؤں  گا۔ (18)اور دوسروں  کو اس کے فضائل بیان کرکے ترغیب دلاؤں  گا ۔ (19) اس کتاب کے مطالعہ کا ثواب آقا  صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی ساری امت کو ایصال کروں  گا۔ (20) کتاب مکمل پڑھنے کے لئے بہ نیتِ حصولِ علمِ دین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں  گا ۔ (21) کتابت وغیرہ میں  شَرْعی غَلَطی ملی تو نا شِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں  گا۔ (ناشرین ومصنفین وغیرہ کو کتابوں  کی اغلاط صرف زبانی بتانا خاص مفید  نہیں   ہوتا) 


دردِ سرسے نَجات
پورے سر کا دَرْد ہو یا شَقِیقہ(یعنی آدھے سر کا دَرد)بعد نمازِ عَصْرسُورۃُ التَّکاثُر ایک بار (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کردم کیجئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَل دَردمیں  اِفاقہ ہوگا۔  (گھریلوعلاج ،ص۴۶)