Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
30 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عزّوجلّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ (مسلم)

بیان سننے کی نیّتیں 
{مَدَنی چینل کے ناظِرین بھی ان میں سے حسبِ حال نیّتیں کر سکتے ہیں }
	خ نگاہیں نیچی کیے خوب کان لگاکر بیان سنوں گا خٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے علمِ دین کی تعظیم کی خاطر جہاں تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گاخضَرورتاً سمٹ سَرَک کر دوسرے کے لیے جگہ کشادہ کروں گاخ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گھورنے، جھڑکنے اورالجھنے سے بچوں گاخ صلُّوا عَلَی الْحبیب،اُذْکُرُاللہ، تُوبُوٓا اِلَی اللہ  وغیرہ سن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کیلئے بُلند آواز سے جواب دوں گاخبیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مصافَحہ اور انفِرادی کوشش کروں گا ۔
(ثواب بڑھانے کے نسخے، ص۳۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد