فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عزّوجلّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ (مسلم)
اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم! مزید کچھ اِرشاد فرمائیے !فرمایا: ’’کثرتِ ذکْر اور مجھ پر دُرودِ پاک پڑھنا کہ یہ عمَل فقْر(یعنی غُربت ) کو دُور کرتا ہے۔‘‘
(القول البدیع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ الخ، ص۲۷۳ مختصراً)
بہرِ رَفعِ مرْض و زَحمت و رنج و کُلْفَت ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ لوگ کہاں کا تعویذ
تم پڑھو صاحبِ لَولاک پرکثرت سے دُرُود ہے عجب دردِ نِہاں اور اَماں کا تعویذ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کی قناعت
حضرت سیدنا سُوید بن غَفلہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں امیر المؤمنینحضرت مولائے کائنات، علی المرتضیٰ شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کی خدمت سراپا عظمت میں دَارُالاَمارۃ کوفہ میں حاضر ہوا۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کے سامنے جو شریف کی روٹی اور دودھ کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا، روٹی خشک اور اس قدر سخت تھی کہ کبھی اپنے ہاتھوں سے اور کبھی گھٹنے پر رکھ کر توڑتے تھے۔ یہ دیکھ کر میں نے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کی کنیز فِضّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے کہا، آپ کو ان پر ترس نہیں آتا؟ دیکھئے تو سہی روٹی پر بھوسی لگی ہوئی ہے ان کیلئے جو شریف چھان کر نرم روٹی پکایا کریں۔ تا کہ توڑنے میں مشقت نہ ہو ۔فِضّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے جواب دیا، امیرالمؤمنینکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیمنے ہم سے عہد لیا ہے کہ ان کے لئے کبھی بھی