Brailvi Books

فیضانِ ربیع الاول
13 - 85
یَلْحَقُوْا بِهِمْؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۳)ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ(۴) (پ۲۸، الجمعة: ۲-۴)
تھے اور ان میں سے اوروں کو پاک کرتے اور علم عطا فرماتے ہیں جو ان اگلوں سے نہ ملے اور وہی عزت وحکمت والا ہے یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
اور یہ بات معلوم ہے کہ مکہ مکرمہ میں ہمارے پیارے آقا محمدِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے علاوہ کوئی رسول نہیں بھیجا گیا جو اہلِ مکہ ہی میں سے ہو اور ان سب صفات سے متصف ہو ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدُنا اسماعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد سے ہیں جیسے بنی اسرائیل کے انبیائے کرام حضرت سیِّدُنا اسحاق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد سے تھے اوراللہ پاک نے آیتِ مبارکہ میں بیان فرمایا کہ یہ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مبعوث فرماکر اللہ پاک نے مؤمنوں پر احسان فرمایا ہے لہذااللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بعثت ہے کہ آپ حق اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی فرماتے ہیں ۔ 
آیت بعثت کی تفسیر
اَن پڑھوں سے کیا مراد؟
فرمانِ الٰہی (فِی الْاُمِّیّٖنَ یعنی اَن پڑھوں میں) سے مُراد اہلِ عرب ہیں ۔ یہ فرمان اُن لوگوں کے لئے آگاہی اور خبرداری تھا کہ دیکھیں کتنی بڑی اور عظیم نعمت اُنہیں عطا ہوئی ہے ، یہ لوگ ان پڑھ تھے ، ان کے پاس کوئی کتاب نہیں تھی، جس طرح اہلِ کتاب کے یہاں نبوّتوں کے آثار رہے ہیں اسی طرح ان عرب والوں کے پاس نبوّت کا کوئی پسِ منظر نہیں تھا، لیکن اللہ پاک نے اپنے عظیم پیغمبر محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مبعوث فرماکر اور قرآنِ پاک جیسی بلند رتبہ کتاب عطا فرماکر اُن پر احسانِ عظیم فرمایا کہ وہ لوگ سب امتوں سے زیادہ فضیلت وعلم والے ہوگئے اور اگلی امتوں کی گمراہیوں سے بھی واقف ہوگئے ۔ 
حضور عَلَیْہِ السَّلَامکے عربی ہونے  کی دو حکمتیں: 
حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اہلِ عرب ہی میں سے ہوئے اس کے دو فائدے ہیں ۔ 
پہلا فائدہ: حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جن میں بھیجے گئے ان کی طرح اُمّی تھے ، آپ نے کبھی