مدنی گلدستہ
’’بقیع‘‘ کے 4حروف کی نسبت سے حد یثِ مذ کور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول
(1) نزع کے وقت بزرگوں کو دعا اور برکت کے لئے بلانا چاہیے ۔
(2) اہلِ میت کو صبر و شکر کی تلقین کرنی چاہیے۔
(3) غم اور مصیبت کے وقت آنکھوں میں آنسو آجانا ایک فطری عمل ہے شریعت میں اس کی ممانعت نہیں۔
(4) لوگوں پر رحم کرنے والوں پر اللہ رَحِیْم وکَرِیْم عَزَّوَجَلَّرحم فرماتا ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہم پر رحم و کرم فرمائے! آسانی وکرم والا معاملہ فرمائے، جب کبھی کوئی مصیبت آئے تو اس پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صابرین کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت فرمائے!
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم