rمند وہی ہے جو مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کرلے۔لہٰذا ہمیں اپنے گناہوں سے فوراََ توبہ کرکے تقویٰ وپرہیز گاری کی راہ اپنالینی چاہیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوت اسلامی ‘‘آج کے اس پُرفِتَن دورمیں ہمیں ایسا سنتوں بھرا مدنی ماحول فراہم کرتی ہے کہ جہاں توبہ کا ذہن بنتا ہے، اپنی سابقہ گناہوں بھری زندگی پر نَدامت ہوتی ہے اور آیندہ نیک بننے کا جذبہ ملتاہے اس ماحول میں آکر ناجانے کتنے گناہ گار نیک و پرہیز گار بن گئے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی سچّی توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے تا دم آخر وابستہ رکھے!
اللہکرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
ذلت و رسوائی کا سامنا
امام محمد بن محمد بن محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی نقل کرتے ہیں:
حاسد شخص مجلس میں ذلت اور مذمت پاتا ہے ،ملائکہ سے لعنت اور بُغض پاتا ہے، مخلوق سے غم اور پریشانیاں اٹھاتا ہے، نزع کے وقت سختی اور مصیبت سے دو چار ہوتا ہے اور قیامت کے دن حشر کے میدان میں بھی رسوائی ، توہین اور مصیبت پائے گا۔(احیاءالعلوم، ج۳، ص۲۳۳)