Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
325 - 325
مد ینہ :

کہا گیا ہے کہ مذاق مسخری(مزاح نہیں کیونکہ یہ خوش طبعی ہے) وہی شخص کرتا ہے جو احمق یا متکبر ہو اور جو آدمی غلطی سے کسی مجلس میں مذاق یا شور وغوغا کربیٹھے وہ اٹھنے سے پہلے اﷲ (عزوجل) کا ذکر کرے کہ نور مجسم شاہ بنی آدم حضور نبی اکرم  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

''جو آدمی کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں اس نے بہت سی فضول باتیں کی ہوں تو وہ اٹھنے سے پہلے یہ کلمات پڑھ لے اس سے مجلس میں کی گئی غلط باتوں کی بخشش ہوجائے گی''۔

وہ کلمات یہ ہیں۔
سُبْحَانَکَ اللَّھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ انْتَّ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ ۔
''یا اﷲ ! تو پاک ہے اور لائق حمد بھی' میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے بخشش

کا سوال کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں'' (جامع الترمذی ص ۴۹۵' ابواب الدعوات)
Flag Counter