اذان کے مُتَعلِّق کُفرِیہ کلِمات کی8 مثالیں
{1}جو اذان کا مذاق اُڑائے وہ کافر ہے۔ (فتاوٰی رضویہ ج ۵ ص۱۰۲)
{2}اذان کی تحقیر کرتے ہوئے کہنا کہ’’ گھنٹی کی آواز نَماز کی اطِّلاع دینے کے لئے زیادہ اچّھی ہے‘‘ کفر ہے۔
{3}جواذان دینے والے کواذان دینے پرکہے :’’تُو نے جھوٹ بولا ‘‘ ایسا شخص کافر ہو گیا۔ (فتاوٰی قاضی خان ج۴ ص ۴۶۷ )
{4}جس نے کسی مُؤَذِّنکے بارے میں اذان کے مذاق کے طور پر کہا :یہ کون محروم ہے جواذان کہہ رہا ہے؟ یا{5} اذان کے بارے میں کہا : غیر معروف سی آواز ہے یا کہا:{6} اجنبیوں کی آواز ہے ،یہ تمام اقوال کفر ہیں۔ یعنی جب کہ بطورِ تحقیر (حقارت)کہے۔ (مِنَحُ الرَّوض الاْزھَر لِلقاری ص ۴۹۵ )
{7}ایک نے اذان کہی دوسرا مذاق اُڑانے کے لئے دوبارہ اذان کہے تو اس پر حکمِ کفر ہے۔ (مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج۲ ص۵۰۹)
{8}اذان سُن کر یہ کہنا : کیا شور مچا رکھا ہے! اگر یہ قول خود اذان کو ناپسند کرنے کی وجہ سے کہا ہو تو کُفر ہے۔ (عالمگیری ج۲ص۲۶۹)