Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
72 - 77
٭…کوئی بھی شخص ظاہر وباطن میں اتباعِ شریعت کے بغیر اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہوسکتا ۔
٭…واصِ الٰہی کی نشانی یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دیئے ہوئے رزق پر قانع رہو اور دل میں زیادتی کی طلب وحرص نہ رکھو۔
٭…علم بغیر ہدایت کے کچھ فائدہ نہیں دیتا ۔
٭…تمام عمارات کی نسبت دل کی عمارت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یاد کے لئے بہتر ہے کیونکہ باقی تمام عمارتیں زوال پذیر ہیں اوردل کی عمارت ہمیشہ رہنے والی ہے ۔
٭…گمنام ہونا مشہور ہونے سے بہتر ہے ۔
٭…فقیر سفید چادر کی مانند ہوتا ہے جس طرح سفید چادر میں داغ ہوتو نہایت برا معلوم ہوتا ہے اسی طرح اگر فقیر سے کوئی برا فعل سرزد ہوجائے تو وہ اس کے فقر کو داغدار کردیتا ہے ۔
٭…بدنی صحت تمام دنیاوی نعمتوں سے کئی گناہ بڑھ کرہے کیونکہ دینی و دنیاوی  کاموں کا دارومدار بدنی صحت پر ہے ۔ (1)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکی سیرت و کردارکو اپنانے اور ان کے علم و حکمت بھرے ملفوظات  پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین  
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … سیرت حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی ،ص۱۵۶