لوگ سعادتِ دارین پاتے ہیں ۔(1)
٭…جوشخص روزانہ سوتے وقت اپنا محاسبہ کرتا ہے وہ بُری خصلتوں سے بچا رہتا ہے ۔
٭…درویش وہی ہے جو یادِ حق اورمخلوق پر شفقت کاحامل ہے ۔
٭…حقیقی درویش وہ ہے جو خالق حقیقی کی عبادت ریا سے پاک ہوکر صرف رضائے الٰہی کی خاطر کرے ۔
٭…مردانِ خدا وہ ہوتے ہیں جو ہمیشہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا پر شاکر رہتے ہیں ، ان کے کلام اوران کے وجود میں نفسانیت کا شائبہ تک نہیں پایاجاتا ۔
٭…بند ےکواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی کام بغیر حکمت کاملہ کے نہیں ہوتا ۔
٭…مسلمانوں کو غیر مشروع اُمور سے دور رہنا چاہیے ۔
٭…دل کی صفائی اورروحانی ترقی کے لئے اتباع ِشریعت بے حد ضروری ہے
٭…جس نے دنیا کو چھوڑ دیا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا محبوب ومقبول ہوگیا۔
٭…بندگی کا حق یہ ہے کہ دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کی جائے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہارے عیبوں کی پردہ پوشی فرمائے گا ۔
٭…تلاش وجستجو سے ہی گوہر ِمقصود حاصل ہوتا ہے ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سیرت حضرت شمس الدین سیالوی،ص۷۰ تا ۱۰۱ مختصرا