اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
دُرُود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِ اہل ِسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ”ضیائے دُرُودوسلام“کے صفحہ۶پر فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنقل فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں مَحبت رکھنے والے جب باہم ملیں اورمُصَافَحَہ کریں اورنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بَخْش دئیے جاتے ہیں۔(1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت مولانا محمد یار خان بدایونی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیایک متقی اور پرہیز گارعالمِ دین تھے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک پاک باز،اور نیک سیرت خاتون سے نکاح فرمایا۔ کچھ عرصہ بعد اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رحمت سے ایک مدنی منی کی ولادت ہوئی ۔پورا گھر خوشیوں سے بھر گیا، ماں باپ خوشی سے پھولے نہ سمائے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
… مسند ابی یعلی ،۳/۹۵،حدیث:۲۹۰۱