حضرتِ ہِندہ بنتِ عتیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا
ابوہالہ کی موت کے بعد حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے عتیق بن عابِد مخزومی سے نِکاح فرمایا، اس سے ایک لڑکی ہِنْدہ پیدا ہوئی، (1) یہ بھی ایمان لائیں اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحابیت کا شرف پایا۔ (2)
حضرتِ خديجه رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سےرسولِ خُدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اَوْلادِ پاک
سرکارِ نامدار، دو عالَم کے مالِک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تین شہزادے اور چار شہزادیاں تھیں اور سِوائے حضرتِ ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کے سب اولاد حضرتِ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے ہوئی۔ (3)
حضرتِ سیِّدُنا قاسِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ
رسولِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب سے پہلے فرزند ہیں، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی کنیت ”ابو القاسم“ انہیں کی نسبت سے ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا قاسم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اِعْلانِ نبوت فرمانے سے پہلے پیدا ہوئے اور وہ پہلے فرزند ہیں جنہوں نے اولادِ اطہار رَضِیَ
________________________________
1 - المواهب اللدنية، المقصد الثانى، الفصل الثالث فى ذكر ازواجه الخ، ۱ / ۴۰۲.
2 - شرح الزرقانى على المواهب، المقصد الاول، تزوجه عليه السلام خديجة، ۱ / ۳۷۳.
3 - المواهب اللدنيه، المقصد الثانى، الفصل الثانى فى ذكر اولاده الكرام الخ، ۱ / ۳۹۱.