Brailvi Books

فیصلہ کرنے کے مدنی پھول
1 - 56
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیصلہ کرنے کے مدنی  پھول
درود شریف کی فضیلت
مدینے کے سلطان،رَحمتِ عالَمِیان، سروَرِ ذیشانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنَّت نشان ہے: ’’جو مجھ پر جمعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھےاللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دُنیا کی اوراللہ عَزَّوَجَلَّ ایک فِرِشتہ مقرر فرما دے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تحائف پیش کئے جاتے ہیں، بِلاشبہ میرا علم میرے وِصال کے بعد وَیسا ہی ہوگا جیسا میری حیات میں ہے۔‘‘ 
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ، الحدیث۲۲۳۵۵، ج۷، ص۱۹۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے بروز اتوار ۲۱ ربیع الغوث ۱۴۳۲؁ھ بمطابق ۲۷ مارچ ۲۰۱۱ءکو تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں وکلا و ججز کے سنتوں بھرے اجتماع میں یہ بیان بنام ’’وکیل کو کیسا ہونا چاہیے؟‘‘ فرمایا۔ اس کا ایک حصہ ’’فیصلہ کرنے کے مدنی پھول‘‘ ضروری ترمیم و اضافے کے بعد پیش کیا جا رہا ہے۔