Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
4 - 360
  مَدَنی کام میں ہرممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کاخودبھی مُطالَعَہ فرمائیں اور دوسروں کوبھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔ 
	اللّٰہعَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالِس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطافرمائے اورہمارے ہرعَملِ خیرکوزیورِاِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے ۔ ہمیں زیرِگنبدِخضراشہادت ، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
 		
						      رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ	
عبادت اور تعظیم میں فرق
عبادت کامفہوم بہت واضح ہے ، سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کو عبادت کے لائق سمجھتے ہوئے اُس کی کسی قِسْم کی تعظیم کرنا’’عبادت‘‘کہلاتاہے اور اگر عبادت کے لائق نہ سمجھیں تو وہ مَحْض”تعظیم“ہوگی عبادت نہیں کہلائے گی ، جیسے نماز میں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا عبادت ہے لیکن یہی نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا اُستاد ، پِیر یا ماں باپ کے لئے ہو تومَحض تعظیم ہے عبادت نہیں ۔ 
 (  تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، الفاتحۃ ، تحت الآیۃ :  ۴ ، ۱ / ۴۷) 
٭…٭…٭…٭