اجتماعات کیا ہیں ؟
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت موقع کی مناسبت سے مختلف اجتماعات ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرا اجتماع ،صوبائی اجتماع، ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع، مسجد اجتماع، اجتماعِ میلاد، اجتماعِ معراج اور اجتماعِ شبِ برأت، اجتماعِ سحری وغیرہ۔ ان بابرکت اجتماعات میں تلاوت، نعت، بیان، ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے اور یقینایہ سب ذکراللہمیں داخل ہیں لہٰذا سنّتوں بھرے اجتماعات از اول تا آخر ذکراللہ پر ہی مشتمل ہوتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ان سنّتوں بھرے اجتماعات میں ہر جمعرات کو بعد نمازِمغرب ملک وبیرون ملک ہونے والے ’’ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع‘‘ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے کہ اس میں بے شمار اسلامی بھائی شرکت کرتے، خوب ثواب کماتے اور پریشانی و بیماریوں سے شفا پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بابَرَکت اجتماع میں شرکت کرنے والے معاشرے کے انتہائی بگڑے ہوئے افراد کی اصلاح اورا سی طرح کی کئی مَدَنی بہاریں وقوع پذیر ہوتی ہیں کہ جنہیں سن کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہو جاتا ہے۔ وہ لوگ کہ جنہیں کل تک معاشرے میں کوئی عزت کی نگاہ