آنکھوں کا لذیذ چورن
سونف ، مصری اور ایرانی بادام تینوں ہم وزن لے کر اچھی طرح باریک پیس کر یکجان (MIX)کر کے بڑے منہ کی بوتل میں محفوظ کر لیجئے اور بلا ناغہ روزانہ نہار منہ ایک چائے کی چمچ بغیر پانی کے کھا لیجئے (ایک چمچ سے کچھ زیادہ کھانے میں بھی حرج نہیں ) طویل عرصہ استعمال کرنے سے َ آنکھوں کی بینائی کو فائدہ ہو گا۔تجربہ:ایک مدنی منی کی آنکھوں میں پانی آتا تھا،بالآخر آنکھوں کے ڈاکٹر سے وَقت لے لیا تھا ، میں نے یہی لذیذ چورن پیش کیا، ایک آدھ بار کھانے ہی سے اُس کی بیماری جاتی رہی اور ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت ہی نہ آئی۔ جن کو تکلیف نہ ہو وہ بھی مستقل استعمال کرسکتے ہیں ۔ (گھریلو علاج ص۳۳)
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں آقا
کے پڑوس کا طلب
۲۲ذُوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ
18-9-2014