چھوٹے چھوٹے بچّوں کی فکر ہے‘‘{۲}میرے پاس بالکل گنجائش نہیں ، میں علاج کا خرچ برداشت کر ہی نہیں سکتا(حالانکہ اچھی خاصی رقم جمع کرکے رکھی ہوتی ہے) {۳}گنجائش ہونے کے باوُجُود لوگوں کی ہمدردیاں لینے کیلئے کہنا: میرے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہیں علاج کیلئے کہاں سے لاؤں !{۴}میں فل پرہیزی کر رہا ہوں ( حالانکہ کہیں دعوت ہو تو’’جناب‘‘سب سے پہلے جا پہنچتے ہیں){۵} ڈاکٹر صاحب! بالکل ٹائم ٹُوٹا ئم دوا پی رہا ہوں ( حالانکہ خوب ناغے کر رہے ہوتے ہیں) {۶}شوگر کے مریض کاکہنا: میں مٹھائی تو چکھتا تک نہیں ( جب کہ بے چارے مٹھائی کھانے سے باز نہیں رہ پارہے ہوتے ){۷}کسی بھاری بھر کم شخص کو وزن کم کرنے کا ہمدردانہ مشورہ ملنے پر جواب : میں کھانے پینے میں کافی احتیاط کر رہا ہوں ( حالانکہ کڑھائی گوشت ہویا فرائی گوشت، شربت ہو یا ٹھنڈی بوتل،قورمہ ہویا بریانی ، کباب ہو یاسموسہ جو بھی ان کے سامنے آتا ہے بچ کر نہیں جاتا!){۸} مَرَض کی طرف توجُّہ ہونے کے باوُجُود کہنا:بھلا چنگا ہوں {۹} میں بیمار تھوڑی ہوں {۱۰}گلے شکوے کا انبار لگانے کے بعد کہنا :’’ میں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ‘‘ (یہ گناہ بھرا جھوٹ اُسی صورت ہو گا جبکہ بولتے وقت صبر کی تعریف کی طرف توجُّہ ہو) {۱۱} تکلیف کی شدّت کے باوُجُود کہنا :’’نہیں !نہیں !مجھے کوئی تکلیف نہیں ہورہی!‘‘ {۱۲}مجھے بیماری کا غم نہیں اپنے وقت کے ضائع ہونے کا افسوس ہورہا ہے {۱۳} خیراتی شفاخانے میں مفت علاج کروانے کے باوُجُود کہنا:’’ علاج کے سارے اَخراجات میں نے خود برداشت کئے ہیں کسی نے جھوٹے منہ بھی تعاون کی پیش کش نہیں کی ۔‘‘