Brailvi Books

بیمار عابد
13 - 46
جنَّتی خاتون(حکایت)
     حضرتِ سیِّدُنا عطا ء بن ابو رَباح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک جنتی عورت نہ دکھاؤں ؟میں نے عرض کی: ضرور دکھائیے۔ فرمایا: یہ حبشی عورت، اس نے  نبیِّ کریم، رء ُوفٌ رَّحیم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلاةِ وَالتَّسْلِيْم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہوکر عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!مجھے مرگی۱؎ کا مَرَض ہے جس کی وجہ سے میں گر جاتی ہوں اور میرا پردہ کھل جاتا ہے لہٰذا  اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے میرے لئے دعا کیجئے ۔ فرمایا:’’ اگر تم چاہو تو صَبْرکرو  اور تمہارے لئے جنّت ہے اوراگر چاہو تو میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کروں کہ وہ تمہیں عافیت عنایت فرما دے۔ ‘‘ عرض کی : میں صَبْر کروں گی۔ پھر عرض کی: (جب مرگی کا دورہ پڑتا ہے) میرا  پردہ کھل جاتا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا کیجئے کہ میرا پردہ نہ کُھلا کرے ۔پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے لئے دعا فرمائی۔                      (بُخاری ج۴ص۶حدیث ۵۶۵۲)
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎    ایک بیماری جس سے اعضاء میں جھٹکے لگتے ہیں۔