اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
دُرُوْدِ پاک کی فضیلت :
حضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ رحمت نشان ہے : مجھ پرکثرت سے درودِ پاک پڑھوبے شک تمہارامجھ پردوردِپاک پڑھناتمہارے گناہوں کے لئے مغفرت ہے ۔ (1)
یانبی! تجھ پہ لاکھوں دُرُوْد و سلام اس پہ ہے ناز مجھ کو ہوں تیرا غُلام
اپنی رحمت سے تُو شاہِ خَیْرُالاَنام مجھ سے عاصی کا بھی ناز بَردار ہے (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماہِرَبِیْعُ الْاٰخِرکی گیارھویں شب کوحضرت سیِّدُناشیخ مُحِیُّ الدِّین عبْدُالقادرجیلانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے خاص نِسْبَت ہے ۔ آج کی اِس مبارک اوربڑی رات میں ہم ، آپ کے گلستان سے کچھ مہکتے مدنی پُھول چننے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہطویل عرصے تک اپنے ملفوظات ، تالیفات اور بیانات کے ذریعے لوگوں کو گمراہی سے بچاتے اور راہِ ہدایت پرگامزن فرماتے رہے ۔ آپ کی مَجلس وَعظ ونصیحت کاخزینہ اور گمراہوں کے لیے ہدایت کا زِینہ تھی ۔ یہ سب ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصْطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خاص کرم نوازی تھی ، آئیے !اس ضمن میں
________________________________
1 - ابن عساکر ، رقم ، ۷۸۱۲ابوعمروناشب بن عمروالشیبانی ، ۶۱ / ۳۸۱ ، حدیث : ۱۲۶۶۱
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۴۸۱