Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
455 - 541
سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکا مدد طلب فرمانا : 
	حضرت سیِّدُنامُوسیٰ کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامکوجب تبلیغ کے لئے فِرعون کے پاس جانے کاحکم ہواتواُنہوں نے بندے کی مددحاصل کرنے کے لئے بارگاہِ خُداوَنْدی میں عرض کی : 
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ(۲۹) هٰرُوْنَ اَخِیۙ(۳۰) اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ(۳۱) ( پ۱۶ ، طٰهٰ : ۲۹تا۳۱)
ترجمۂ کنزالایمان : اورمیرے لئے میرے گھر والوں میں سے ایک وزیرکردے وہ کون میرابھائی ہارون اس سے میری کمرمضبوط کر ۔
جبرائیل ، مؤمنین اورفرشتے بھی مدد گار ہیں :
	اللہعَزَّ  وَجَلَّنے جبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام ، نیک مؤمنین اورفرشتوں کوبھی مددگاربنایاہے ۔  چنانچہ پارہ28 ، سورۃُ التَّحْرِیْم ، آیَت نمبر4میں ارشادہوتاہے : 
فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ(۴) ( پ۲۸ ، التحریم : ۴)
ترجمۂ کنز الایمان : توبے شکاللہاُن کامددگار ہے اورجبریل اورنیک ایمان والے اوراس کے بعدفرشتے مددپرہیں ۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایاکہ قرآنِ کریم بالکل صاف صاف لفظوں میں یہ اعلان کر رہا ہے کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ تو مددگار ہے ہی مگراُس کی عطاواجازت سے حضرت سیِّدُناجبریْلِ امینعَلَیْہِ السَّلَاماوراللہعَزَّ  وَجَلَّکے مقبول بندے ( یعنی اَنبِیاعَلَیْہِمُ السَّلَام  اوراولیارَحِمَہُمُ اللہ) اورفِرِشتے بھی مددگارہیں ۔ اب تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّیہ وَسْوَسَہ جَڑسے کَٹ جائے گاکہ”اللہعَزَّ  وَجَلَّکے سِواکوئی مددکرہی نہیں سکتا ۔ “دلچسپ بات تویہ ہے کہ جومسلمان  مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے وہ مُہاجِرکہلائے اوراُن کے مددگاراَنْصارکہلائے