Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
332 - 541
اس کی مثال ملنا ناممکن ہے ۔ چنانچہ
جاؤ!تم سب آزادہو : 
	مَنْقول ہے کہ جس دن مکہ فتح ہوا اور کُفْر و شیطان اپنے چیلوں سمیت ذَلیل و رُسوا ہوئے تب محسْنِ انسانیتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اَہْلِ مکہ سے دَرْیافت فرمایا : اے قُریش! تمہاراکیاخیال ہے میں تم سے کیساسُلُوک کرنے والاہوں؟اُنہوں نے عرض کی : نَظُنُّ خَیْراً ہم آپ سے خیرہی کی تَوقُّع رکھتے ہیں ، نَبِیٌّ کَرِیْمٌ وَّاَخٌ کَرِیْمٌ وَّ ابْنُ اَخٍ کَرِیْمٍ وَّ قَدْ قُدِرْتَکیونکہ آپ کریم نبی ہیں ، کَرِیْمُ الْنَفْس بھائی ہیں اور ہمارے کریم و مہربان بھائی کے فرزند ہیں اوراللہعَزَّ  وَجَلَّ نے آپ کوہم پرقُدرت عطافرمائی ہے ۔ تورحمَتِ عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرْشاد فرمایا : آج میں تمہیں وہی بات کہتاہوں ، جومیرے بھائی یُوسف نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہی تھی( اوروہ یہ تھی) : 
لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ-یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ٘-وَ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ(۹۲)( پ۱۳ ، یوسف : ۹۲)
ترجمۂ کنزالایمان : آج تم پر کچھ ملامت نہیں اللہ تمہیں مُعاف کرے اوروہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے ۔
	( یہ کہنے کے بعدارشادفرمایا : ) جاؤ!تم سب آزاد ہو ۔ (1) 
	سُبْحٰنَاللہعَزَّ  وَجَلَّ!کیاشان ہے ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی کہ جن لوگوں نے آپ پرظُلم وسِتَم کے پہاڑتوڑے ، تبلیْغِ دِین کے وَقْت طرح طرح سے سَتایا حتّٰی کہ آبائی وطن چھوڑنے پر مجبور کیا ، اسی پر بس نہ کی بلکہ ہجرت کے بعدبھی چین سے نہ



________________________________
1 -    مسند ربیع ، باب فی الکعبة  والمسجد...الخ ، ص۱۹۱ ، حدیث : ۴۲۲