Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
298 - 541
 طَلَب فرمائیں گے ، اللہعَزَّ  وَجَلَّاپنے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو شفاعت کا اِخْتِیارعطافرمائے گااورآپ باذنِ الٰہی اپنے اُمَّتیوں کی شفاعت کرکے اُنہیں جہنّم سے چُھٹکارا دِلواکرداخِلِ جنّت فرمائیں گے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ  ساری کائنات کاخالق و مالکاللہعَزَّ  وَجَلَّہے اورسب اُسی کے محتاج ، کوئی بھی چیزاُس کے قبضہ واِخْتِیارسے باہر نہیں ، مگراس نے اپنے فضل و کرم سے مخلوق میں سے اپنے خاص بندوں مثلاً انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَاماوراَولیائے عظامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکوبھی مختلف اِخْتِیارات وکمالات سے نوازا ہے ۔  اِسے یوں سمجھئے کہ جو جس مرتبے کا مالک تھا ، اُسے اُسی کے مُطابق اِخْتِیارات عطا کئے گئے ۔  بِلاشُبہ انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَام وہ قابلِ اِحْتِرام اورمُقدَّس ہستیاں ہیں کہ جن کا مقام مخلوق میں سب سے بُلندو بالاہے ، لہٰذا اُنہیں عطاکردہ معجزات ، کمالات اوراِخْتِیارات بھی دیگر مخلوق سے افضل و اَعلیٰ ہیں ، پھراُن میں بھی تاجدارِاَنبیا ، محبوبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوجومقام ومرتبہ حاصل ہے ، وہ کسی سے ڈَھکاچُھپانہیں ، لہٰذادیگرانبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کے مقابلے میں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اِخْتِیارات زائداورافضل واعلیٰ ہیں ۔ سیِّدِی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحدائق بخشش شریف میں فرماتے ہیں : 
خلق سے اولیاء اولیاء سے رُسل		  اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی
مُلکِ کونین میں انبیاء تاجدار		  تاجداروں کا آقا ہمارا نبی
سارے اچھوں میں اچھا سمجھئے جِسے 		  ہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبی
سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھئے جِسے   		ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمارا نبی