گزارتاہے اورضرورت سے زیادہ دنیاکے پیچھے نہیں جاتا ۔ جولوگ عشْقِ مُصْطَفٰے کو دُنیاکی مرغوب چیزوں پر ترجیح دیتے ہیں انہیں یہ عظیْمُ الشان اِنعامات حاصل ہوتے ہیں :
٭ … اللہعَزَّ وَجَلَّایسے لوگوں کے دِلوں میں ایمان راسخ فرمادیتا ہے ۔ ٭ … ان کا خاتمہ اچھا ہوتاہے ۔ ٭ … اللہعَزَّ وَجَلَّحضرت سیِّدُناجبریْلِ امینعَلَیْہِ السَّلَامکے ذریعے ایسے لوگوں کی مددفرماتا ہے ۔ ٭ … اِنہیں ہمیشہ رہنے والی جنّتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ ٭ … ایسے لوگاللہعَزَّ وَجَلَّکے پسندیدہ بندے کہلاتے ہیں ۔ ٭ … منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں بلکہ امیدوخیال سے بھی بڑھ کرنعمتیں پاتے ہیں ۔ ٭ … سب سے بڑی خوشخبری یہ کہاللہعَزَّ وَجَلَّ ان سے راضی ہوجاتا ہے ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اعلٰی حضرت کا تعارُف :
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادتِ باسعادت ، بریلی شریف کے محلے جَسُولی میں۱۰شَوّالُ الْمُکَرَّم۱۲۷۲ہِجری بمطابق14 جُون 1856عیسوی ہفتہ کے دن ظہرکے وقت ہوئی ۔ (2)
اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اس آیَۂ کریمہ سے اپنا سِنِّ ولادت نکالا ہے :
اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ- ( پ۲۸ ، المجادلة : ۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان : یہ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فرمادیااوراپنی طرف کی روح سے اُن کی مددکی ۔
________________________________
1 - پ۲۸ ، المجادلة : ۲۲
2 - حیات اعلی حضرت ، ۱ / ۵۸