Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
104 - 541
اے تِشنگانِ خونِ جوانانِ اہلبیت
دیکھا کہ تم کو ظُلم کی کیسی سزا ملی
کُتّوں کی طرح لاشے تمہارے سڑا کیے
گُھورے پہ بھی نہ گور کو تمہاری جا مِلی
رُسوائے خلق ہو گئے برباد ہو گئے
مردُودَو!تم کو ذِلَّتِ ہر دَوسرا ملی
تم نے اُجاڑا زَہرا کا بوستان
تم خود اُجڑ گئے تمہیں یہ بد دُعا ملی
دُنیا پرستو! دین سے منہ موڑ کر تمہیں
دُنیا ملی نہ عیش و طَرب کی ہوا ملی
آخر دِکھایا رنگ شہیدوں کے خون نے
سر کَٹ گئے اَماں نہ تمہیں اِک ذرا ملی
پائی ہے کیا نعیمؔ اُنہوں نے ابھی سزا
دیکھیں گے وہ جحیم میں جس دن سزا ملی(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ توتھایزیدیوں اور یزیدکے دستِ راست اِبْنِ زِیاد بَدنِہادکے بدترین اور ذِلَّت ناک اَنْجام کامَجْمُوعی اورمُخْتَصرتذکرہ کہ کس طرح مُختار ثَقَفی کے حکم پراُس کے لشکرنے یزیدی فَوج کے ایک ایک شخص کومَوت کے گھاٹ اُتارا ، اب



________________________________
1 -   سوانح کربلا ، ص۱۸۱