المد ینۃ العلمیۃ
از:بانیِ دعوتِ اسلامی ،عاشقِ اعلیٰ حضرت ،شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت حضرتِ
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ
الحمد للّٰہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن و خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی اوراِشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ (۲)شعبۂ درسی کُتُب
(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب (۴)شعبۂ تراجمِ کتب
(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۶)شعبۂ تخریج
’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰی حضرت، اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت،پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ،پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر و