اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’اسلامی زندگی‘‘ کے گیارہ حُروف کی نسبت سے
اس کتاب کو پڑھنے کی ’’11 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفیٰصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْــرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، ، ۶/۵۸۱،حدیث: ۲۴۹۵)
دو مَدَنی پھول:
{۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {5} حتَّی الوَسع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{7} قرآنی آیات اور {8}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{9}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{10} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پَڑھوں گا۔{11}کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یا ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)