Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
51 - 67
 بُرائیوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے مگر یاد رکھیں!معاشرہ افراد سے بنتا ہے، جب تک افراد اپنی اصلاح کی کوشش نہیں کریں گے سارے معاشرے کی اصلاح مشکل ہے۔لہٰذا ہر شخص انفرادی طور پر اپنے اندر تبدیلی پیدا کرے معاشرے میں خود بخود تبدیلی آجائے گی اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہے۔شیخِ طریقت،امیر ِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ملک و بیرونِ ملک کئی مقامات پر حیرت انگیز اصلاحی انقلاب رونما ہوچکا ہے۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدین و محبین کو اوّلاً اپنی ذات کی اور ثانیاًدوسروں کی اصلاح کا ذہن دیتے ہوئے یہ مدنی  مقصد عطا فرمایا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘یہی وجہ ہے کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے والا ہر اسلامی بھائی مُعاشرے کے بجائے سب سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کرتاہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے مُعاشرے کے بدترین لوگوں کا شمار بہترین لوگوں میں ہونے لگا،جُھوٹ، غیبت، چُغلی ،وعدہ خلافی،گالی گلوچ،قتل و غارت گری،رشوت خوری،طرح طرح کے ناجائز کاروبار اور ان کے علاوہ سینکڑوں معاشرتی برائیوں میں مبتلا افراد توبہ تائب ہوگئے۔آئیے اس کی ایک جھلک مُلاحظہ کیجئے۔
میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟
لانڈھی(باب المدینہ، کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: