Brailvi Books

اشکوں کی برسات
1 - 36
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَشکوں کی برسات  ۱ 
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ(36صفحات) آخر تک
پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّایمان تازہ ہو جائیگا۔
 دُرُود شریف کی فضیلت
    	امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  فرماتے ہیں: جب کسی مسجِد کے پاس سے گزرو تو رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِپاک پڑھو۔    (فَضْلُ الصَّلَاۃِ عَلَی النّبِیّ لِلقاضیالجَہْضَمِی ص۷۰ رقم ۸۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	پُر رونق بازار میں ریشم کے کپڑے کی ایک دکان پراُس دکان کا خادِم مشغولِ دعا ہے اور اللہعَزَّوَجَلَّسے جنَّت کاسُوال کر رہا ہے۔ یہ سن کر مالِکِ دکان پر رِقّت طاری ہوگئی، آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے حتّٰی کہ کنپٹیا ں اور کندھے کانپنے لگے۔مالکِ دُکان نے فوراً دُکان بند کرنے کا حکم دیا، اپنے سر پر کپڑا لپیٹ کر جلدی سے اُٹھے اور کہنے لگے: افسوس! ہماللہ عَزَّوَجَلَّ پر کس قَدَرجَری (یعنی نِڈر) ہوگئے کہ ہم میں سے ایک شخص صِرف
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱   یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اندر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع (۳ شعبانُ المُعظم  ۱۴۳۱؁ھ/ 15-7-10) میں فرمایا تھا۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔    ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ