Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
100 - 118
میں آچکی ہے لہٰذا تدبیر سے غافل نہ رہو مگر اس پر اِعتماد نہ کرو، نظراللہ کی قدرت و رحمت پر رکھو۔(مراٰۃ المناجیح،۷/۱۱۸)جبکہصدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادیعلیہ رحمۃُ اللہِ الہادی خزائن العرفان میں لکھتے ہیں : آفتوں اور مصیبتوں سے دفع کی تدبیر اور مناسب احتیاطیں انبیائ(عَلَیْہِمُ السَّلام) کا طریقہ ہیں۔(پ۱۳، یوسف،زیرِ آیت:۶۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۳)  سب سے بڑی برائی 
	اَعرابی کا تئیسواں سوال یہ تھا کہ کون سی برائی اللہعزوجل کے نزدیک سب سے بڑی ہے؟ سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: بُرے اخلاق اور بُخْل ۔
بداَخلاق قابل رحم ہے 
	حضرت سیِّدُنا عبدُاللہ بن مبارک  رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ کے ساتھ سفر میں ایک بداَخلاق آدمی شریک ہوگیا،آپ اس کی بد اَخلاقی پر صبر کرتے اور اس کی خاطِرمدارت کر تے ، جب وہ جداہوگیا تو آپ رونے لگے ، کسی نے رونے کا سبب پوچھاتو فرمایا : میں اس پر ترس کھاکر رورہاہوں کہ میں تو اس سے الگ ہوگیا لیکن اس کی بداخلاقی اس سے الگ نہ ہوئی ۔
  (احیاء علوم الدین،کتاب ریاضۃ النفس،بیان فضیلۃ ۔۔الخ،۳/۶۵)