Brailvi Books

الوظیفۃ الکریمہ
7 - 45
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
المد ینۃ العلمیۃ
از:شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علّامہ 
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلمتبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں  عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد  مجالس کا قیام عمل میں  لایا گیا ہے جن میں  سے ایک مجلس ’’ المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
{۱}شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ	{۲}شعبۂ درسی کُتُب
{۳}شعبۂ اصلاحی کُتُب 		{۴}شعبۂ تراجمِ کتب
{۵}شعبۂ تفتیشِ کُتُب 		{۶}شعبۂ تخریج
	’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت، ماحیٔ