درود شریف پڑھوں گا {14} تمام امت کو اس کا ایصالِ ثواب کروں گا {15} کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہم العالیہ
کا سنّتوں بھرا بیان ’’ نیّت کا پھل ‘‘ اور نیتوں سے متعلق آپ
کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ
سے ھدِیّۃً طلب فرمائیں۔
عِمامہ اور سائنس
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق مستقل طور پر عمامہ شریف سجانے والا خوش نصیب مسلمان فالج اور خون کی وجہ سے جنم لینے والی بعض بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ عمامہ شریف سجانے کی برکت سے دماغ کی طرف جانے والی خون کی بڑی بڑی نالیوں میں خون کا دباؤ صرف ضرورت کی حد تک رہتا ہے اور غیر ضروری خون دماغ تک نہیں پہنچ پاتا لہٰذا امریکہ میں فالج کے علاج کے لیے عمامہ نما ’’ماسک ‘‘(Mask)بنایا گیا ہے۔(مدنی پنج سورہ (از امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ)،ص۱۳)