{2} اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ (1)تین تین بار، گناہ معاف ہوں اگر چہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔(2)
{3}تسبیح حضرت سیدتنا زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ’’سُبْحٰنَ اللہِ ‘‘تینتیس بار’’اَلْحَمْدُلِلہِ‘‘ تینتیس بار’’اَللہُ اَکْبَرُ‘‘ چونتیس بار، اخیر میں لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَہٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ (3) ایک بار
اس دن تمام جہاں میں کسی کاعمل اس کے برابر بلند نہ کیا جائے گا مگراس کا جو اس کے مثل پڑھے۔(4)
{4}ماتھے پر دہنا ہاتھ رکھ کر بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّى الْهَمَّ وَ الْحُزْنَ (5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہ:میں مغفرت طلب کرتا ہوں اللہ عزوجل سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہےقائم رکھنے والا ہے اوراس کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں۔
2…سنن الترمذی، احادیث شتی،۱۱۷۔باب،الحدیث:۳۵۸۸،ج۵،ص۳۳۶ وعمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، باب مایقول فی دبر الصلاۃ الصبح، الحدیث:۱۳۷،ص۵۱
3…ترجمہ: اللہ عزوجل پاک ہے،سب خوبیاں اللہ عزوجل کے لیے ہیں، اللہ عزوجل سب سے بڑا ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے ہے بادشاہی اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ،فصل فی القنوت،ذکر البیان بانّ التسبیح والتحمید۔۔۔الخ،الحدیث:۲۰۱۲،ج۳،ص۲۳۱
5…ترجمہ:اللہ عزوجل کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ رحمن ورحیم ہے، اے اللہ! عزوجلمجھ سے غم وملال دور فرما۔(مجمع الزوا ئد،کتاب الاذکا ر، با ب ا لدعا فی الصلاۃ وبعدھا، الحدیث:۱۶۹۷۱،ج۱۰،ص۱۴۴)