{4} سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهٖ(1)تین بار
جنون ،جذام وبرص و نا بینائی سے بچے۔(2)
{5}تلاوتِ قرآن عظیم کم از کم ایک پارہ، حتی الامکان طلوعِ شمس سے پہلے ہو اور اگر آفتاب نکل آئے تو ٹھہر جائے اور ذکر واذکار کرے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے۔ جن تین وقتوں میں نماز ناجائز ہے تلاوت بھی مکروہ ہے۔
{6}دلائل الخیرات ایک حزب
{7}شجرہ شریف۔ دلائل و شجرہ قبل ِطلوع ہوں یا بعد ِطلوع۔
پانچوں نمازوں کے بعد
{1} آیَۃُ الْکُرْسِی(3) ایک ایک بار
مرتے ہی داخلِ جنت ہو۔ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہ: پاک ہے اللہ بڑی عظمت والا اپنی تعریف کے ساتھ۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث قبیصۃ بن مخارق ، الحدیث: ۲۰۶۲۵، ج۷، ص۳۵۲
3…اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْۚ وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَۚ وَلَا یَــُٔـوۡدُہٗ حِفْظُہُمَاۚ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیۡمُ﴿۲۵۵﴾(پ۳،البقرۃ:۲۵۵)
ترجمۂ کنزالایمان: اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا
4…مشکاۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب الذکر بعد الصلاۃ،الحدیث:۹۷۴، ج۱، ص۱۹۷