Brailvi Books

اجنبی کا تحفہ
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُودِ پاک کی فضیلت
	شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ اوراد ووظائف پر مشتمل اپنی مایہ ناز تالیف ’’مَدَنی پَنْج سُورَہ‘‘ میں  بحوالہ مَجْمَعُ الزَّوَائِد درود پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِ مُشکبار ہے : ’’جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونو ں  آنکھوں  کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَدَاء کے ساتھ رکھے گا۔‘‘ 
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد، ۱۰/ ۲۵۳حدیث: ۱۷۲۹۸)
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{1} اجنبی کا تحفہ
	گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کے شہر راہوالی کے محلہ چراغ پورہ کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول