Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
5 - 32
{1}عجیبُ الْخِلْقَتْ بَچّی
	راجہ جنگ (ضلع قصور، پنجاب، پاکستان) کے نواحی گاؤں جونیکے میں مُقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے:۱۴۲۵؁ھ بمطابق 2005؁ء میں میرے گھرعجیبُ الْخِلْقَتمدنی مُنّیکی پیدائش ہوئی۔ حیرت انگیز طور پر اس کی ٹانگ حسبِ فطرت گھٹنے کی جگہ سے پیچھے کی جانب مُڑنے کے بجائے آگے کی طرف مُڑتی تھی۔ یہ عجیب معاملہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوا ۔یقینا ایک باپ ہی وہ درد محسوس کر سکتا ہے کہ جب میں اپنی ننھی منی بیٹی کو اس حالت میں دیکھتا تومجھ پر کیا گزرتی؟ علاج کی غرض سے میں اپنی مدنی مُنّی کوچِلڈرن اَسپتال لے گیا۔ چَیک اَپ کرنے کے بعد ڈاکٹرنے ٹانگ پر پَلَسْتر چڑھا دیا تاکہ ٹانگ حسبِ فطرت کام کرنا شروع کر دے۔ کچھ دنوں کے بعد پَلَسْتراتارا گیا تو ٹانگ میں تھوڑا سا فرق محسوس ہوا لیکن مکمل درست نہ ہوئی۔ ڈاکٹرنے بتایاکہ اگر ابھی اس مرض سے نجات نہ ملی تو عمر زیادہ ہو جانے پر اس کا آپریشن کرناپڑے گا۔ کچھ دنوں بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلے کا مسافر بنا۔ مدنی قافلے میں شریکعاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر اپنی مدنی مُنّی کی شِفایابی کے لئے خوب دعائیں کیں۔ جب مدنی قافلے کی برکتیں دامن میں سمیٹے واپس گھر لوٹا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کیا