Brailvi Books

عجیب الخلقت بچی
3 - 32
تلاوتِ قراٰن، حمدِالٰہی اور نعتِ ِرسول کتنوں کا وردِ زباں بن چکا ہے۔ اِحترامِ مسلم کاجذبہ ملا، دنیاوی مال و دولت کی ہوس سے جان چھوٹی اور نیکیوں کی طرف دل مائل ہونے لگا۔ 
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر سے جہاں اُخروی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں بے شمار دنیوی برکات بھی سمیٹنے کو ملتی ہیں کئی بیمار شفا پاتے ، پریشان حال خوش حال ہو جاتے ۔ بے روز گار، روز گار پاتے بے عمل سنتوں پر عمل کا جذبہ پاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلوں کی متعدد بہاریں ہیں جن کا رسالہ حصہ اوّل ’’شرابی،مؤذن کیسے بنا؟‘‘ شائع ہو چکا ہے اب حصّہ دوم ’’عَجِیبُ الخِلقَت بَچّی‘‘کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ سینکڑوں بہاریں ترتیب کے مرحلے میں ہیں۔ 
	اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
         مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}شعبہ امیرِاہلسنّت  
       ۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳؁ھ بمطابق 07مارچ 2012؁ء