پہلے اسے پڑھ لیجئے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزمِ مُصَمَّم رکھتی ہے۔ اس میں کامیابی پانے کے لیے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیہ نے مختلف مدنی کام عطا فرمائے ہیں جن میں وقتاً فوقتاً منعقد کیے جانے والے اجتماعات، نیکی کی دعوت، مدنی حلقے، سنّتوں بھرے مدنی قافلے اور دیگر مدنی کام شامل ہیں۔ ان سب مدنی کاموں میں مدنی قافلوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیہ اپنے بیانات اور مدنی مذاکروں میں کثرت سے 12ماہ 30 دن،12دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔ آپ کی پُراثر دعوت پر لَبَّيْك کہتے ہوئے بیشمار اسلامی بھائی سنَّتوں کی تربیّت کے لیے ملک بہ ملک،شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفر کر کے علمِ دین حاصل کر کے سنّتوں کی بہاریں لوٹتے رہتے ہیں۔
یقینًا راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا بڑی سعادت مندی ہے کیونکہ مَدَنی قافلوں کی برکت سے پنج وقتہ نمازکی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کی پابندی کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم کی نہ