اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرت اُبَیْ بن کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے (بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں) عرض کی کہ میں (سارے وِرد، وظیفے، دُعائیں چھوڑ دوں گا اور) اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صرف کرونگا۔ تو سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایایہ تمہاری فِکروں کودُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مُعاف کر دئیے جائیں گے۔
(ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ،باب ماجاء فی صفۃ أوانی الحوض، ۴/۲۰۷، حدیث:۲۴۶۵)
{1}اداکاری کا شوق کیسے ختم ہوا؟
ڈیرہ غازی خان (صوبہ پنجاب، پاکستان) کی اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ یوں ہے۔ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے بدعملی و بداخلاقی کے وبال میں گرفتار تھی، بے پردگی کرنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننااور مخلوط تفریح گاہوں کا رُخ کرنا میری عادت میں شامل ہوچکا تھا، گانوں کی اس قدر رسیا تھی کہ بے شمار گانے مجھے زبانی یاد تھے ، ستم بالائے ستم یہ کہ غیر مردوں سے بے تکلف ہونا، بے پردہ ان کے سامنے آنا جانا حتی کہان سے