مُونڈا دیے جائیں۔(بہارِشریعت حصّہ ۱۶ ص ۲۳۰ ) {19} چار چیزوں کے مُتَعلِّقحکم یہ ہے کہ دفن کردی جائیں ، بال، ناخن، حیض کالَتّا (یعنی وہ کپڑا جس سے عورت حیض کا خون صاف کرے) خون۔ (ایضاً ص۲۳۱، عالمگیری ج۵ ص۳۵۸) {20} مرد کو داڑھی یا سرکے سفید بالوں کو سُرخ یا زرد رنگ کر دینامُستَحَبہے، اس کیلئے مہندی لگائی جا سکتی ہے {21} داڑھی یا سر میں مہندی لگا کر سونا نہیں چاہئے ۔ ایک حکیم کے بقول اس طرح مہندی لگا کر سوجانے سے سر وغیرہ کی گرمی آنکھوں میں اُتر آتی ہے جو بینائی کے لئے مُضر یعنی نقصان دہِ ہے۔ حکیم کی بات کی تَوثِیق یوں ہوئی کہ ایک بار سگِ مدینہ عفی عنہ کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور اُس نے بتایا کہ میں پیدایشی اندھا نہیں ہوں ، افسوس کہ سر میں مہندی لگا کر سو گیا جب بیدار ہوا تو میری آنکھوں کانُور جا چکا تھا ! {22}مہندی لگانے والے کی مونچھ ،نچلے ہونٹ اور داڑھی کے خط کے کَنارے کے بالوں کی سفیدی چند ہی دنوں میں ظاہر ہونے لگتی ہے جو کہ دیکھنے میں بھلی معلوم نہیں ہوتی لہٰذا اگر بار بار ساری داڑھی نہیں بھی رنگ سکتے تو کوشِش کر کے ہر چار دن کے بعد کم از کم ان جگہوں پر جہاں جہاں سفیدی نظر آتی ہو تھوڑی تھوڑی مہندی لگا لینی چاہئے۔
ہزاروں سنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب (۱) 312 صفحات پرمشتمل کتاب بہارِ شریعت حصّہ 16 اور(۲) 120 صَفَحات کی کتاب ’’ سنّتیں اور آداب‘‘ہدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو