Brailvi Books

عاشق اکبر
1 - 64
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
عاشقِ اَکبر  ۱؎
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ(64صفحات) اوّل تا آخر پڑھ لیجئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ثواب ومعلومات کے ساتھ ساتھ دولتِ عشق کا ڈھیروں  ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُودِ پاک کی فضیلت
ہر قطرے سے فرشتہ پیدا ہوتا ہے
	 مدینے کے سلطان، رَحمتِ عالَمِیان، سَرورِ ذیشان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّکا ایک  فِرِشتہ ہے کہ اُس کا بازو مشرِق میں  ہے اور دوسرا مغرِب میں۔ جب کوئی شخص مجھ پر مَحَبَّتکے ساتھ دُرُودبھیجتا ہے وہ فِرِشتہ پانی میں  غوطہ کھا کر اپنے پَر جھاڑتا ہے،  اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کے پروں  سے ٹپکنے والے ہرہر قطرے سے ایک ایک فِرِشتہ پیدا کرتا ہے وہ  فرِشتے قِیامت تک اُس دُرُود پڑھنے والے کے لئے اِستغفار کر تے ہیں  ۔
	    (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص ۲۵۱،الکلام الاوضح فی تفسیر الم نشرح،ص۲۴۲،۴۲۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               	صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد
مــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
    ۱   یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے   اوّلین مَدَنی مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب  میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع (اندازاً ۳ رمضانُ المبارک ۱۴۱۰؁ھ/ 29-03-90) میں فرمایا تھا۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ