Brailvi Books

ظلم کا انجام
58 - 62
سامنے سونے کے بڑے شہر اور بڑے بڑے مَحلَّات دیکھ رہا ہوں جوموتیوں سے آراستہ ہیں یہ شہر اور عُمدہ مَحلَّات کس پیغمبر یا صِدّیق یا شہید کے لئے ہیں ؟  اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا: یہ اُس کے لئے ہیں جوان کی قیمت ادا کرے ۔ بندہ عرض کریگا : ان کی قیمت کون ادا کرسکتا ہے ؟  اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا : تُو ادا کر سکتا ہے ۔ وہ عرض کریگا : کس طر ح ؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا: اِس طرح کہ تُواپنے بھائی کے حُقُوق مُعاف کردے۔ بندہ عرض کریگا: یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! میں نے سب حُقُوق مُعاف کئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا : اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑواور دو نوں اِکٹھّے جنَّت میں چلے جاؤ۔ پھر سرکار ِنامدار ، دو عالم کے مالک ومختار ،شَہَنْشاہِ ابرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو اور مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی برو زِ قِیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔
     (اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحاکِم ج۵ ص ۷۹۵ حدیث ۸۷۵۸ دار المعرفۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter