Brailvi Books

ظلم کا انجام
2 - 62
یعنی   اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ کہا:   اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا، میرا اِکرام فرمایا اورموتیوں والا تاج پہنا کر داخلِ جنّت کیا۔ پوچھا : کس سبب سے؟فرمایا: اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ میں محبوبِ ربُّ الانام صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر کثرت سے دُرُود وسلام پڑھا کرتا تھایِہی عمل کام آگیا۔ 

                    (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۲۵۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خوفناک ڈاکو
     شیخ عبداﷲ شافِعی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی اپنے سفر نامے میں لکھتے ہیں : ایک بار میں شہر بصرہ سے ایک قَریہ(یعنی گاؤں) کی طرف جارہا تھا۔دوپَہَر کے وقت یکایک ایک خوفناک ڈاکو ہم پر حملہ آور ہوا،میرے رفیق(یعنی ساتھی) کو اس نے شہید کر ڈالا، ہمارا مال ومَتاع چِھین کر میرے دونوں ہاتھ رسّی سے باندھے ، مجھے زمین پر ڈالا اورفِرار ہوگیا۔میں نے جوں توں ہاتھ کھولے اور چل
Flag Counter