Brailvi Books

ضیائے صدقات
72 - 408
قَالَ: ''إِنَّ الصَّدَقَۃَ عَلٰی ذِيْ قَرَابَۃٍ يُضَعَّفُ أَجْرُھَا مَرَّتَين''.۱؎
نے فرمايا، بے شک اہلِ قرابت پر صدقہ کا ثواب دوگنا بڑھا دیا جاتا ہے۔

    فقيہ ابو الليث سمرقندی رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں، کہ صلہ رحمی ميں دس اچھی خصلتيں ہيں؛ ايک يہ کہ اس سے اللہ راضی ہوتا ہے کيونکہ صلہ رحمی خود اسی کا حکم ہے۔ دوسری يہ کہ صلہ رحمی سے انہیں دلی اطمينان حاصل ہوتا ہے اور حديث شريف ميں بھی ہے کہ افضل اعمال وہ ہيں جو مومن کو مطمئن کريں۔ تيسری اچھی خصلت يہ ہے کہ فِرشتے خوش ہوتے ہيں۔ چوتھی يہ کہ لوگ اس کی تعريف کرتے ہيں۔ پانچويں يہ کہ صلہ رحمی سے شیطان لعين غمناک ہوتا ہے۔ چھٹی يہ کہ عمر ميں برکت ہوتی ہے۔ ساتويں اچھی خصلت رزق ميں برکت۔ آٹھويں اچھی خصلت اچھی موت۔ نويں، محبت ميں زيادتی، کيونکہ جن پر اس نے احسان کئے ہوں گے سب اس کی خوشی و غم ميں شريک ہوں گے اور اس پر اس کی مدد بھی کرتے رہيں گے جس کی وجہ سے اس کی محبت لوگوں کے نزديک اور بڑھے گی اور دسويں اچھی خصلت موت کے بعد زيادتی اجر ہے، کيونکہ لوگ اس کی موت کے بعد اس کے احسانات کو ياد کرکے اس کے لئے ايصالِ ثواب و دُعا کريں گے۔۲؎

    نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے صلہ رحمی کرنے والوں کے لئے عذابِ قيامت سے بچاؤ کا مژدہ عطا فرمايا، چنانچہ:
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎    (المعجم الکبير للطبراني،الحديث: ۷۸۳۴،ج۸،ص۲۰۶)

۲؎ (تنبيہ الغافلين، ص۷۱)
Flag Counter